روس ، امریکا تعلقات میں بہتری کا سہرا ٹرمپ کو جاتا ہے، پیوٹن

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے روس اور امریکا کے تعلقات میں بہتری کا سہرا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دے دیا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق، پیوٹن نے جمعہ کے روز ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ صدر ٹرمپ کی کوششوں کے باعث روس اور امریکا کے درمیان تعلقات میں بہتری آنا شروع ہو چکی ہے۔
پیوٹن کا کہنا تھا کہ وہ صدر ٹرمپ کا گہرا احترام کرتے ہیں اور ان سے ملاقات کے خواہاں ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ اس ممکنہ ملاقات کے لیے نہایت احتیاط اور تیاری کی ضرورت ہے، تاہم امکان ہے کہ یہ ملاقات مستقبل قریب میں ہو سکتی ہے۔
امریکا نے ایران پر حملوں کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت دفاعی اقدام قرار دے دیا
روسی صدر نے مزید کہا کہ وہ صدر ٹرمپ کے شکر گزار ہیں کہ دو طرفہ تعلقات میں کچھ مثبت پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے۔
پیوٹن نے یہ بھی کہا کہ اگرچہ سفارتی تعلقات کے تمام پہلوؤں پر ابھی اتفاق رائے نہیں ہوا، تاہم ابتدائی اقدامات اٹھائے جا چکے ہیں اور اس سمت میں پیش رفت جاری ہے۔