امریکی سینیٹ نے ایران پر حملے روکنے کی قرارداد مسترد کر دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران پر مزید حملے روکنے کی کوشش ناکام ہو گئی، سینیٹ میں ڈیموکریٹس کی پیش کردہ قرارداد مسترد کر دی گئی۔

ری پبلکن اکثریت والی سینیٹ نے اس قرارداد کو 47 کے مقابلے میں 53 ووٹوں سے رد کر دیا۔

اس قرارداد میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ ایران پر مزید کسی بھی فوجی کارروائی سے قبل کانگریس کی منظوری لازمی ہوگی۔ تاہم صدر ٹرمپ پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ اگر ضرورت پڑی تو وہ ایران کی جوہری تنصیبات پر دوبارہ حملے سے گریز نہیں کریں گے۔

یاد رہے کہ امریکا نے حالیہ ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت قانونی قرار دیا تھا۔

امریکا نے ایران پر حملوں کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت دفاعی اقدام قرار دے دیا

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو لکھے گئے ایک خط میں امریکا نے ان حملوں کو اجتماعی دفاع کا حصہ قرار دیتے ہوئے مؤقف اپنایا تھا کہ ایران کی یورینیم افزودگی کی صلاحیت کو ختم کرنا ضروری تھا۔ ساتھ ہی امریکا نے کہا کہ وہ ایران کے ساتھ معاہدے کے لیے پُرعزم ہے اور جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کو روکنا اس پالیسی کا بنیادی مقصد ہے۔

Back to top button