امریکی فوج سوچ سے زیادہ کمزور نکلی: مشیر کمانڈر ایرانی فوج

پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر کے مشیر محمد رضا نقدی نے کہا ہے کہ امریکی فوج ایران کی سوچ سے بھی زیادہ کمزور نکلی ہے۔

پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر کے مشیر محمد رضا نقدی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کے ساتھ جاری جنگ کے دوران ایران نے اہم فوجی تجربہ حاصل کیا ہے، انہوں نے کہا کہ ایران اب تک جنگ میں کامیاب رہا ہے اور مستقبل میں بھی اپنی کامیابی کا سلسلہ جاری رکھنے کے لیے پُرعزم ہے۔

محمد رضا نقدی کا کہنا تھا کہ جنگ جتنی طویل جاری رہے گی، ایران کو اتنا ہی زیادہ فوجی تجربہ حاصل ہوگا۔ ایران نے اس سے قبل امریکا کے ساتھ ایسی براہِ راست اور حقیقی جنگ کا تجربہ نہیں کیا تھا، جس سے اسے امریکی فوج کے خلاف جنگی حکمتِ عملی سیکھنے کا موقع مل سکے۔

ان کے مطابق گزشتہ پانچ ماہ کے دوران ایرانی افواج نے جنگ کے میدان میں بہت کچھ سیکھا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس عرصے میں ایران نے یہ بھی دیکھا کہ امریکی فوج اس سے زیادہ کمزور ہے جتنا تہران نے پہلے اندازہ لگا رکھا تھا۔

ایرانی عہدیدار نے کہا کہ جنگ کے دوران حاصل ہونے والا تجربہ مستقبل میں ایران کی فوجی حکمتِ عملی کے لیے اہم ثابت ہوگا۔ ان کے مطابق ایرانی فورسز نے نہ صرف اپنی صلاحیتوں کو آزمایا بلکہ امریکی فوج کی جنگی حکمتِ عملی اور صلاحیتوں کا بھی مشاہدہ کیا۔

محمد رضا نقدی کا کہنا تھا کہ ایران خود کو موجودہ جنگ میں فاتح سمجھتا ہے اور مستقبل میں بھی کامیابی حاصل کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

 

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ، بابر اعظم اور عبداللہ شفیق کی نمایاں ترقی

واضح رہے کہ ایرانی عہدیدار کے یہ دعوے ان کا اپنا مؤقف ہیں، جبکہ امریکی فوج یا امریکی حکام کی جانب سے ان دعوؤں پر فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

Back to top button