آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ، بابر اعظم اور عبداللہ شفیق کی نمایاں ترقی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ بیٹرز کی تازہ رینکنگ جاری کردی ہے، جس میں پاکستان کے کپتان بابراعظم اور اوپننگ بیٹر عبداللہ شفیق نے نمایاں ترقی حاصل کی ہے۔

تازہ رینکنگ کے مطابق آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ بدستور ٹیسٹ بیٹرز میں پہلی پوزیشن پر موجود ہیں، جبکہ انگلینڈ کے ہیری بروک دوسرے اور جو روٹ تیسرے نمبر پر ہیں۔

پاکستانی کپتان بابراعظم نے 5 درجے ترقی حاصل کرتے ہوئے ٹاپ 10 میں واپسی کرلی ہے اور اب وہ 10ویں نمبر پر موجود ہیں۔ بابر اعظم تقریباً 2 برس بعد ٹاپ 10 بیٹرز میں شامل ہوئے ہیں۔

عبداللہ شفیق نے بھی شاندار پیش رفت کرتے ہوئے 25 درجے کی بڑی چھلانگ لگائی، جس کے بعد وہ 32ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان کے بیٹر سعود شکیل کی رینکنگ میں 2 درجے تنزلی ہوئی ہے اور وہ 26ویں نمبر پر چلے گئے ہیں، جبکہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان ایک درجے تنزلی کے بعد 27ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے سابق کپتان شان مسعود 3 درجے تنزلی کے بعد 39ویں، جبکہ سلمان علی آغا 6 درجے تنزلی کے بعد 38ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

آئی سی سی ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں بھارت کے جسپرت بمرا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، جبکہ نیوزی لینڈ کے میٹ ہینری دوسرے اور آسٹریلیا کے مچل سٹارک تیسرے نمبر پر ہیں۔

فاسٹ بولر شاہین آفریدی 28ویں نمبر پر ہیں، جبکہ ساجد خان نے 5 درجے ترقی حاصل کرتے ہوئے 30ویں پوزیشن پر جگہ بنالی ہے۔ فہرست میں خرم شہزاد بھی ایک درجے ترقی کے بعد 51ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں بھارت کے رویندرا جڈیجا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

 

اسحاق ڈار کی حوثی حملوں میں 3 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق

واضح رہے کہ آئی سی سی کی تازہ رینکنگ میں پاکستانی بیٹرز کی ترقی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف حالیہ ٹیسٹ سیریز میں ان کی کارکردگی کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

Back to top button