امریکا نےایران کی آبنائے ہرمز کھولنے کی شرائط کو مسترد کردیا

امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے ایران کی آبنائے ہرمز کھولنے کی شرائط کو مسترد کردیا۔
امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ جہازوں کو ایران کی اجازت اور پیسوں کی وصولی قبول نہیں۔ آبنائے ہرمز پر جہازوں سے ٹیکس وصولی کو اکنامک نیوکلیئرہتھیارقراردیا،کہا امریکا بھتہ خوری کی اجازت نہیں دےگا۔
انہوں نے کہا کہ ایران کو کسی قیمت پر نیوکلیئر ہتھیار نہیں بنانے دیں گے،ڈیل نہیں بھی ہوئی تو ایران پر دباؤ برقرار رکھیں گے۔
مارکو روبیو نےایرانی مذاکرات کو سنجیدہ قرارد یتے ہوئےکہاکہ سخت گیر عناصر ڈیل کی راہ میں رکاوٹ ہیں ،ایران میں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو ملک اور معیشت کو چلانا چاہتےہیں۔
دوسری جانب امریکی وال اسٹریٹ جرنل نے کہا ہے کہ امریکی صدر نے ایرانی تجاویز کو یکسر مسترد نہیں کیا،صدرٹرمپ نے ایران کی نیت پر شکوک کا اظہار کیا،امریکی صدر نیوکلیئرمعاملہ شامل نہ کرنےپرناخوش ہیں،ایران کی تجویز پر مشاورت جاری ہے۔
