امریکا کا اصفہان کی ایٹمی تنصیب پر بنکر بسٹر بم استعمال نہ کرنے کا انکشاف

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکا نے ایران کے شہر اصفہان میں واقع ایٹمی تنصیبات پر حملے کے دوران بنکر بسٹر بم استعمال نہیں کیے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین نے امریکی سینیٹرز کو ایران کی جوہری تنصیبات پر کیے گئے غیر معمولی حملے کے حوالے سے بریفنگ دی، جس میں انہوں نے اس بات کی وضاحت کی کہ اصفہان کی جوہری سائٹ پر بنکر بسٹر بم کا استعمال مؤثر نہ ہونے کے سبب ترک کر دیا گیا۔

ایران نے ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ کے ایٹمی دورے پر پابندی لگا دی

بتایا گیا ہے کہ اصفہان کی اس ایٹمی تنصیب میں 60 فیصد افزودہ یورینیم موجود تھا، لیکن اس مخصوص مقام پر بنکر بسٹر بم کی مؤثریت محدود تصور کی گئی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران کی دیگر اہم ایٹمی تنصیبات، جیسے فردو اور نطنز، پر بنکر بسٹر بم استعمال کیے گئے تھے۔

Back to top button