ایران نے ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ کے ایٹمی دورے پر پابندی لگا دی

ایرانی پارلیمنٹ کے نائب اسپیکر، حامد رضا حاجی بابائی نے کہا ہے کہ ایران نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی کے ایرانی ایٹمی تنصیبات کے دورے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ اس پس منظر میں کیا گیا ہے کہ ایرانی جوہری تنصیبات سے متعلق معلومات، اسرائیل سے حاصل شدہ کچھ دستاویزات میں شامل تھیں، جو ایران کے لیے قابل قبول نہیں۔

حاجی بابائی نے مزید واضح کیا کہ اب ان جوہری تنصیبات پر آئی اے ای اے کو نگرانی کے کیمرے نصب کرنے کی اجازت بھی نہیں دی جائے گی۔

دوسری جانب، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے رافیل گروسی کے ممکنہ دورے کو "غیر ضروری” اور "ممکنہ طور پر بدنیتی پر مبنی” قرار دیا ہے۔

امریکی سینیٹ نے ایران پر حملے روکنے کی قرارداد مسترد کر دی

اس سے پہلے ایرانی پارلیمنٹ نے پہلے ہی آئی اے ای اے سے تعاون ختم کرنے کی منظوری دے دی تھی، جبکہ پارلیمنٹ کے اسپیکر نے رافیل گروسی کو اسرائیل کا محافظ اور غلام کہا تھا۔

یاد رہے کہ گروسی نے امریکی حملوں کے بعد ایران کی ایٹمی تنصیبات کا دورہ کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔

Back to top button