ویناملک نے اشمت پٹیل سے تعلقات پرخاموشی توڑ دی

پاکستانی اداکارہ وینا ملک نے بھارتی اداکار اشمت پٹیل کے ساتھ تعلقات کی خبروں پرخاموشی توڑ دی ۔
اداکارہ وینا ملک کا انٹرویو میں کہنا تھا کہ بھارتی اداکار اشمت پٹیل سے صرف دوستی تھی۔تعلقات کے دعوے غلط ہیں۔جنہیں جان بوجھ کا پھیلایاجارہاہے۔
ویناملک نے خواہش کااظہار کیاتھا کہ اگر مجھے مرد بن کر پیدا ہونے کا موقع ملتا وہ چاہت فتح علی خان بن کر پیدا ہوتیں۔کیوں کہ ان کا ہر گایا گانا مقبول ہوجاتا، وہ خود ہی مشہور ہوجاتیں۔
اداکارہ نے بالی وڈ کے تینوں خانز کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کی، تاہم کہا کہ انہیں زیادہ خواہش شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کی ہے۔کوئی اداکارہ پاگل ہی ہوگی جو بولی وڈ کے تینوں خانز یعنی سلمان، شاہ رخ اور عامر خان کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہیں گی۔
وینا ملک نے کہا کہ اگر دنیا میں کہیں کوئی ’اسکینڈلز اور تنازعات‘ کا ایوارڈ دیتا تو انہیں سب سے بڑا ایوارڈ ملتا، کیوں کہ ان کے حوالے سے ان کے نظر نہ آنے والے دشمنوں نےزیادہ منفی خبریں پھیلا رکھی ہیں۔