خیبرپختونخوا میں دوسرے ایم پاکس کیس کی تصدیق

خیبرپختونخوا میں دوسر ایم پاکس کیس سامنے آگیا۔قطر سے فلائیٹ میں پشاور ایئرپورٹ پر آنے والی 5 ماہ کی بچی میں ایم پاکس کی تصدیق ہوئی۔
مشیر صحت احتشام علی کےمطابق باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر محکمہ صحت نے ایم پاکس کے دوسرے کیس کی نشاندہی کی ہے۔صوبے میں 2022 سے لیکر اب تک ایم پاکس کے11 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، پبلک ہیلتھ ریفرنس لیب نے 5 ماہ کی بچی میں ایم پاکس وائرس کی تصدیق کردی ہے۔بچی والدین کے ہمراہ قطر سے پاکستان پشاور ائیر پورٹ پر اتری تھی۔
محکمہ صحت نے بچی میں وائرس کی تصدیق کےبعد والدین کےبھی تشخیص کےلئے نمونےلےلئےہیں، جن کو لیب تشخیص کیلئےبھیج دیا گیا ہے۔
پہلے گزشہ ہفتےدوبئی سےآنےوالے35 سالہ شخص میں بھی ایم پاکس کی تصدیق کی گئی ہے، خیبرپختونخوا میں گزشتہ سال 2024 میں ایم پاکس کے7 کیسز رپورٹ کئے گئے تھے۔