جمہوریت کیلئےایوان میں موجود ہیں ورنہ باہر اسمبلی لگا لیتے،بیرسٹرگوہر

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کاکہنا ہے کہ ہم جمہوریت کے لیے ایوان میں موجود ہیں ورنہ باہر اسمبلی لگا لیتے۔
قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم نے ہمیشہ کہا ایوان کو مضبوط کریں، محمود اچکزئی ہماری نظر میں اپوزیشن لیڈر ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہم گارنٹی دیتے ہیں پارلیمنٹ پر حملہ آور نہیں ہوں گے۔
انہوں نےاسپیکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ حکومت کی سائیڈ نہ لیں، ہم پر یہاں لوگ حملہ آور ہوئے لیکن آپ ہمیں نہیں بچا سکے۔
بیرسٹر گوہر نے کہاکہ میرا تو خیال تھا کہ جمہوریت اس چیز کا نام ہے جس میں اختلاف رائے ہوگا لیکن یہاں پر ایسا نہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم جمہوریت کے لیے ایوان میں موجود ہیں ورنہ باہر اسمبلی لگا لیتے، اس اسمبلی میں کیا کچھ نہیں ہوتا رہا سب کو معلوم ہے۔
