کرونا نے مزید 82 افراد کی جان لے لی

ملک میں کرونا کے وار جاری ، چوبیس گھٹوں میں مزید 82 افراد موت کے منہ میں چلے گئے ، اموات کی مجموعی تعداد 26 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ مصدقہ کیسز 12 لاکھ سے بڑھ گئے ہیں ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 480 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 10 ہزار 463، سندھ میں 4 لاکھ 42 ہزار 401، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 67 ہزار 154، بلوچستان میں 32 ہزار 517، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 109، اسلام آباد میں ایک لاکھ 2 ہزار 94 جبکہ آزاد کشمیر میں 33 ہزار 131 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 83 لاکھ 47 ہزار 597 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 61 ہزار 128 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 10 لاکھ 82 ہزار 988 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 5 ہزار 362 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
گذشتہ24گھنٹے میں مثبت کیسز کی شرح 5.50 فیصد رہی۔ خیال رہے کہ کرونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 198 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار116 ،خیبرپختونخوا 5 ہزار 225، اسلام آباد 886، گلگت بلتستان 179، بلوچستان میں 342 اور آزاد کشمیر میں 716 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
دوسری جانب ملک بھر میں ویکسی نیشن کا عمل بھی جاری ہے۔ عوام کو جلد از جلد ویکسین لگوانے کی ترغیب دی جا رہی ہے۔ اب تک پاکستان بھر میں قریباً 5 کروڑ سے زائد افراد ویکسین لگوا چکے ہیں۔ واضح رہے کہ دنیا میں کورونا وائرس سے اموات 46 لاکھ سے زائد ہو چکی ہیں۔ جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 22 کروڑ 27 لاکھ 77 ہزار 304 سے زائد تک جا پہنچی ہے۔