دوپہرکوقیولہ کرنےکاکیافائدہ ہے؟ماہرین نے بتادیا

ماہرین کاکہنا ہے کہ دوپہر کو کچھ دیر کی نیند سے آپ ‘یوریکا’ لمحات کا تجربہ کرسکتے ہیں یعنی کسی مسئلے کا حل اچانک ذہن میں آسکتا ہے یا کسی کام کا طریقہ اچانک ذہن میں نمودار ہوسکتا ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ اگر آپ کسی مسئلے کا حل تلاش کرنے میں ناکام ہو رہے ہیں تو یقیناً آپ کو کچھ دیر قیلولہ کرنا چاہیے۔
یہ عادت صحت کے لیے بھی بہت زیادہ فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے، بس اس کا دورانیہ 30 منٹ سے کم رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ جو افراد 20 منٹ کے قیلولے میں گہری نیند تک پہنچ جاتے ہیں وہ کسی مسئلے کا حل یا کسی کام کو آسان بنانے کا طریقہ بھی آسانی سے سوچ لیتے ہیں۔
محققین نے بتایا کہ یہ واقعی حیران کن ہے کہ مختصر نیند کس طرح لوگوں کو دنیا اس طرح دیکھنے میں مدد فراہم کرتی ہے جو اس سے پہلے انہوں نے نہیں دیکھی ہوتی۔