ٹیسٹ بیٹرزکی رینکنگ جاری،پاکستانی کھلاڑی ٹاپ 10سےباہر

آئی سی سی نے ٹیسٹ بیٹرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق ٹاپ 10 کھلاڑیوں میں کوئی پاکستانی شامل نہیں ہے۔
رینکنگ کے مطابق انگلینڈ کے جو روٹ بیٹرز کی فہرست میں پہلے نمبر پر موجود ہیں، جب کہ بھارت کے ریشبھ پنت ایک درجہ ترقی کے بعد چھٹے اور آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ تین درجے بہتری کے بعد دسویں نمبر پر آ گئے ہیں۔
پاکستان کی جانب سے سعود شکیل ایک درجہ تنزلی کے بعد 11ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں، جبکہ محمد رضوان تین درجے نیچے آ کر 19ویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔
دوسری جانب ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں بھارت کے جسپریت بمرا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، جنوبی افریقا کے کگیسو ربادا دوسرے اور آسٹریلیا کے پیٹ کمنز تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ پاکستان کے اسپنر نعمان علی ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے سے پانچویں نمبر پر آ گئے ہیں۔
آل راؤنڈرز کی فہرست میں بھارت کے رویندرا جڈیجا بدستور پہلے نمبر پر فائز ہیں۔