اے ایف سی ویمن ایشین کپ کوالیفائرپاکستان کی کامیابی

اے ایف سی ویمن ایشین کپ کوالیفائر میں پاکستان نے تاریخی کامیابی حاصل کی اور انڈونیشیا کو شکست دے دی۔

 اے ایف سی ویمن ایشین کپ کوالیفائر میں پاکستان ویمن فٹبال ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان انڈونیشیا کو 0-2 سے شکست دے کر ایک تاریخی کامیابی حاصل کی۔

گروپ ڈی کے اس اہم میچ میں پاکستان نے ابتدا سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا۔ کھیل کے آٹھویں منٹ میں نادیہ خان نے شاندار گول اسکور کر کے ٹیم کو برتری دلائی، جو ان کے انٹرنیشنل کیریئر کا پانچواں گول ہے۔

میچ کے 18ویں منٹ میں سوہا ہیرانی نے پنالٹی پر گول کر کے اسکور 0-2 کر دیا۔ دوسری جانب گول کیپر زیانا جیوراج نے انڈونیشیا کے کئی حملے ناکام بنا کر پاکستان کی برتری کو قائم رکھا۔

یہ فتح کئی حوالوں سے تاریخی ہے کیونکہ پاکستان ویمن فٹبال ٹیم نے فیفا رینکنگ میں 157ویں پوزیشن کے باوجود 95ویں رینکنگ کی حامل انڈونیشیائی ٹیم کو شکست دی۔ اس سے قبل پاکستان نے ستمبر 2023 میں لاوس کے خلاف پنالٹیز پر کامیابی حاصل کی تھی، جس کے بعد یہ ان کی پہلی انٹرنیشنل فتح ہے۔

ایشین کپ کوالیفائر میں پاکستان گروپ ڈی کا آخری میچ 5 جولائی کو کیرغیزستان کے خلاف کھیلے گی۔

Back to top button