مداح عزیز ہیں چاہیے بھارتی ہوں یا پاکستانی،ماہرہ خان

پاکستان کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان کاکہناہے کہ میں مداحوں سے محبت کرتی ہوں چاہیے وہ پاکستان یابھارت سے تعلق رکھتے ہوں۔
اداکارہ ماہرہ خان کا انٹرویو میں کہنا تھا کہ فنکار وہ پل ہوتے ہیں جو لوگوں کو جوڑتے ہیں، اسی لیے سیاسی کشیدگی کی صورت میں سب سے پہلے پابندیاں ہم پر لگتی ہیں۔
ماہرہ خان نے کہا کہ بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر سوشل میڈیا پابندی سے متعلق سوال پر اداکارہ نے کہا کہ "میرا اس پر کوئی خاص ردعمل نہیں ہے۔ میں آج بھی اپنے مداحوں سے محبت کرتی ہوں۔ مداح تو مداح ہوتے ہیں۔”
انہوں نے کہا کہ عوام کا سیاست سے جزوی تعلق بن جاتا ہے، مگر اصل میں یہ سیاسی فیصلے ہوتے ہیں جو فنکاروں پر اثر انداز ہوتے ہیں، اور میں اس سوچ پر یقین نہیں رکھتی۔
ماہرہ خان نے سوال اٹھایا کہ اگر کبھی جنگ چھڑ جائے یا حالات خراب ہوں، تو پہلا نشانہ ہمیشہ فنکار ہی کیوں بنتے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ "یہ سوچنے کی بات ہے، کیونکہ فن اور فنکار وہ واحد طاقت ہیں جو لوگوں کو قریب لاتے ہیں۔