ٹرمپ کی جنگ بندی کی تجاویزکاجائزہ لے کرفیصلہ کریں گے،حماس

ترجمان حماس کاکہناہےکہ غزہ میں جنگ بندی کیلئےامریکی صدرٹرمپ کی تجاویزکاجائزہ لے کرہی فیصلہ کریں۔
حماس نے تصدیق کی ہے کہ امریکی صدر کی جانب سے پیش کی گئی غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کی نئی تجویز، جسے اسرائیل نے قبول کر لیا ہے، اس کی تفصیلات ثالثوں کے ذریعے تنظیم تک پہنچ چکی ہیں۔
حماس کے سینئر رہنما طاہر النونو نے کہا کہ اگر کسی بھی تجویز سے جنگ کا مکمل خاتمہ ممکن ہو تو ہم سنجیدگی سے اس پر غور کریں گے اور قبول کرنے کو تیار ہیں۔حماس کے نمائندے قاہرہ میں مصری اور قطری ثالثوں سے ملاقات کریں گے تاکہ باقی اختلافات کم کر کے مذاکرات کی بحالی ممکن بنائی جا سکے۔
حماس کے ترجمان نے یہ بھی واضح کیا کہ اسرائیل نے ماضی میں بارہا یک طرفہ طور پر جنگ بندی معاہدوں کی خلاف ورزی کی ہے، جس سے اعتماد متاثر ہوا۔ تاہم اگر عالمی قوتیں اسرائیل کی ضمانت دیتی ہیں، تو حماس اپنی شرائط پر اس تجویز پر غور کر سکتی ہے۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے گزشتہ روز بیان دیا تھا کہ اسرائیل 60 روزہ جنگ بندی پر رضامند ہو چکا ہے اور اب حماس کو بھی یہ موقع گنوانا نہیں چاہیے، بصورت دیگر نتائج سنگین ہو سکتے ہیں۔