ایکٹرس روبینہ اشرف کی بیٹی نے کس سے نکاح کیا؟

پاکستانی شوبز انڈسٹری میں ایک اور شادی کی تیاریاں جاری ہیں، جی ہاں! معروف اداکارہ روبینہ اشرف کی بیٹی مینا طارق کا نکاح ہو گیا ہے اور انکی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے، جن کی مایوں کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

مینا طارق اداکارہ کی بڑی صاحبزادی ہیں جو ڈراموں میں بھی کام کر چکی ہیں، مینا طارق اور ان کی والدہ نے بھی انسٹا گرام سٹوریز میں مایوں کی تقریب کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کی ہیں، جن میں متعدد شوبز و فیشن انڈسٹری کی شخصیات کو دیکھا جا سکتا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مینا کے دولہا عمران شیخ ان کے بچپن کے دوست ہیں اور پسند کی شادی کی جا رہی ہے۔

سارہ علی خان اپنی ٹرولنگ کا جواب کیسے دیتی ہیں؟

مینا طارق کے مایوں کی تقریب کی ویڈیوز میں بہروز سبزواری سمیت 1990 کے مقبول اداکاروں کو دیکھا جا سکتا ہے، مایوں کے موقع پر مینا طارق نے پیلے رنگ کے لباس کا انتخاب کیا جبکہ ان کی والدہ نے بیٹی کے لباس جیسا لباس پہنا۔

مایوں کی تقریب کی وائرل ہونے والی ویڈیوز میں روبینہ اشرف اور بیٹی مینا طارق کے ہمراہ خوش دیکھا جا سکتا ہے، مینا طارق دیرینہ دوست عمران شیخ سے شادی کرنے جا رہی ہیں، جن کے ساتھ وہ سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں، عمران شیخ کا ذاتی تعلق شوبز انڈسٹری سے نہیں ہے، تاہم انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں ان کے اچھے خاصے تعلقات ہیں۔

تاہم مینا طارق کل تک پیا گھر سدھار جائیں گی، اس حوالے سے اداکارہ یا ان کی والدہ روبینہ اشرف نے کوئی وضاحت نہیں دی ہے، مینا طارق کی شادی کی تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر پر متعدد شوبز شخصیات نے انہیں مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کی نئی زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

Back to top button