نامزد چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کون ہیں؟

نامزد چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کون ہیں؟اہم تفصیلات سامنے  آ گئیں۔

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کےقبائلی ضلع سےتعلق رکھنےوالےجسٹس یحییٰ آفریدی اس وقت سپریم کورٹ میں سینیارٹی کےلحاظ سےتیسرےنمبر پر ہیں۔

جسٹس منصور علی شاہ کی طرح انھوں نےبھی قانون کی ابتدائی تعلیم پاکستان سے حاصل کرنےکےبعد برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی سےاعلیٰ تعلیم حاصل کی ہوئی ہے۔

سنہ 2010 میں پشاور ہائی کورٹ کا ایڈیشنل جج تعینات ہونے سے پہلے وہ آفریدی، شاہ اور من اللہ لا فرم کا حصہ تھے۔2012 میں جب انھیں پشاور ہائی کورٹ کا مستقل جج تعینات کیا گیا تو انھوں نے اس ادارے سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔

ہائیکورٹ میں چار سال کام کےبعد 30دسمبر2016 کوجسٹس آفریدی کو پشاور ہائی کورٹ کاچیف جسٹس تعینات کیا گیا۔

اس عرصے کے دوران جب سابق فوجی صدرپرویز مشرف کےخلاف آئین شکنی کا مقدمہ چل رہاتھا توانھوں نےکچھ عرصےکے لیے اس خصوصی بینچ کی سربراہی کی تھی تاہم پھروہ اس خصوصی بینچ سےالگ ہو گئے تھے۔

پشاورہائیکورٹ میں چھ برس کا عرصہ گزارنےکےبعد 28جون 2018 کو انھیں سپریم کورٹ کاجج تعینات کیا گیا۔

جسٹس یحیی آفریدی نےموجودہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کےخلاف دائر صدارتی ریفرنس میں قاضی فائزعیسی کی درخواست کومسترد کیا تھا۔

تاہم حال ہی میں وہ چیف جسٹس کےساتھ ان چارججوں میں شامل تھے جنھوں نےمخصوص نشستیں پاکستان تحریک انصاف کوالاٹ کرنےکی مخالفت کی تھی۔

جسٹس یحییٰ آفریدی کی عمراس وقت 59 سال ہےاوراگر ان کا نام بطور چیف جسٹس منظورکرلیاجاتا ہےتو پھر بھی انھیں ریٹائرمنٹ کی مقررہ عمرتک پہنچنے سے تین برس قبل ہی ریٹائرہوناپڑےگا۔

اس کی وجہ 26 ویں آئینی ترمیم ہےجس میں یہ کہا گیا ہے کہ ملک کے چیف جسٹس کا تقررتین سال کے لیےہو گا اور یہ مدت مکمل ہونےکےبعد اس چیف جسٹس کوریٹائرہی سمجھا جائے گاچاہے وہ 65 سال کی عمر کونہ بھی پہنچا ہو۔

Back to top button