کوک سٹوڈیو کا 14 واں سیزن ٹاپ ٹرینڈ کیوں بن گیا

عوام کا طویل اتنظار ختم ہوا اور ’’توجھوم‘‘ گانے کے ساتھ کوک سٹوڈیو کے 14ویں سیزن کا آغاز کر دیا گیا ہے، صوفی گلوکارہ عابدہ پروین اور لیجنڈری گلوکارہ نصیبو لال کی آواز میں مسحور کن گانا ’’توجھوم‘‘ عوام میں خوب مقبولیت حاصل کر رہا ہے، ٹوئیٹر پر #TuJhoom ٹاپ ٹرینڈ میں بھی آ گیا، لوگوں کی بڑی تعداد اس کو پسند کر رہی ہے۔
کوک سٹوڈیو سیزن 14 کے گانے ’’تو جھوم‘‘ کی موسیقی ذوالفقار خان اور المعروف ذوالفی نے ترتیب دی ہے جبکہ اسے موسیقار عبداللہ صدیقی کے ساتھ پروڈیوس کیا ہے۔’تو جھوم‘ اگرچہ مرکزی گلوکار عابدہ پروین اور نصیبو لال ہیں، تاہم گانے میں دیگر گلوکاروں نے بھی ان کا ساتھ دیا جبکہ اسے منفرد بنانے کے لیے نصف درجن سے زائد آرٹسٹوں نے ان کے ہمراہ پرفارمنس دی ہے۔ ’تو جھوم‘ گانے کو 14 جنوری کو ریلیز کیا گیا جو دیکھتے ہی وائرل ہوگیا اور کچھ ہی دیر میں ہزاروں افراد نے اسے دیکھ لیا، ’کوک سٹوڈیو سیزن 14‘ کے باقائدہ آغاز سے قبل ہی ٹوئٹر پر اس کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرنے لگا اور لوگ میوزیکل شو سے اپنی توقعات کا اظہار کرنے لگے۔
سیزن 14 کو ریلیز کرنے سے قبل ہی کوک اسٹوڈیو کے تمام سیزنز کو میوزک سٹریمنگ ویب سائٹ ’اسپاٹی فائے‘ پر بھی ریلیز کیا گیا تھا،’اسپاٹی فائے‘ پر کوک سٹوڈیو کے تمام سیزن کے علاوہ اس کی خصوصی لسٹ بھی جاری کی گئی تھیں۔ ٹوئیٹر پر ٹرینڈنگ کے دوران صارف غازی تیمور نے کہا کہ عابدہ پروین کی کیا بات ہے، سیٹ پر آتے ہی دھوم مچا دیتی ہیں، جبکہ نصیبو لال کی آواز نے بھی خوب جادو جگایا ہے۔
پاکستانی ڈرامے سینما میں دکھانے کا نیا ٹرینڈ شروع
سامیہ نامی صارف نے بتایا کہ گانا ’’توجھوم‘‘ کے پہلے ہی مصرے میں جیسے پوری دنیا کو سما دیا گیا ہے، بہت خوبصورت گائیکی پیش کی گئی ہے۔
مروہ خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں کبھی سوچ نہیں سکتی تھی کہ عابدہ پروین اور نصیبو لال اس طرح ایک ساتھ آواز کا جادو جگائیں گی لیکن دونوں نے کیا خوب گایا ہے۔خرم خواجہ نے کہا کہ عابدہ پروین اور نصیبو لال ایک ساتھ ، کوک سٹوڈیو بہت اچھے۔ٹوئیٹر صارف مخدوم اسد شاہ نے کہا کہ عابدہ پروین کا کوک سٹوڈیو کے سیٹ پر آنا کمال ہے، وہ واقعی ہی ہمارے لیے خدا کا ایک تحفہ ہیں۔ کریم نامی ٹوئیٹر صارف نے کہا کہ عابدہ پروین جی کی آواز کو سننا جیسے روح کا قدرت سے ملاپ ہوتا ہے، بہت دل کو چھو لینے والی آواز ہے۔
