بھارتی سیاستدان اداکارائوں کی مثالیں کیوں دینے لگے؟

بھارتی سیاستدانوں کی جانب سے ملک میں جاری تعمیراتی پراجیکٹس کو فلمی مختلف ایکٹرسز کے گالوں جیسا لاجواب بنانے کی مثالیں دینے کا سلسلہ زور پکڑتا جا رہا ہے، بالی ووڈ باربی ڈول کترینہ کیف کی مثال سامنے آنے کے بعد اب بھارتی سیاستدان عرفان انصاری نے اداکارہ کنگنا رناوٹ کے گالوں جیسی چکنی اور ہموار سڑکیں بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔ کانگریس رکن عرفان انصاری کے ادکارہ کنگنا کے متعلق بیان پر لوگوں کی بڑی تعداد نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا، بھارتی ریاست جھارکھنڈ کی اسمبلی کے کانگریس کے رکن عرفان انصاری نے اپنے حلقے کی 14 سڑکوں کو کنگنا رناوٹ کے گالوں سے بھی زیادہ ہموار بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

عرفان انصاری نے اپنی خود دے بنائی گئی ویڈیو میں دعویٰ کیا کہ جلد ہی ان کے حلقے جماترا میں سڑکوں کی تعمیر کا کام شروع ہو جائے گا۔ ویڈیو میں عرفان انصاری نے دعویٰ کیا کہ ان کے حلقے میں بنائی جانے والی تمام 14 سڑکیں ورلڈ کلاس ہوں گی اور وہ کنگنا رناوٹ کے گالوں سے زیادہ ہموار اور چکنی ہوں گی۔

عرفان انصاری نے اس ویڈیو کو ابتدائی طور پر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپ لوڈ کیا، لیکن لوگوں کے شدید ردعمل کے بعد اس نے ویڈیو کو ڈیلیٹ کر دیا، لوگوں کی بڑی تعداد نے عرفان انصاری کے بیان کو خواتین مخالف قرار دیا اور انکی سخت مذمت کی۔

عاطف اسلم نے بطور اداکار بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے

لیکن یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ کسی بھارتی سیاست دان نے سڑکوں کو بالی وڈ اداکاراؤں کے گالوں سے تشبیہ دی ہو، اس سے پہلے بھی متعدد حکومتی سیاست دان ایسے بیانات دے چکے ہیں، نومبر 2021 میں بھارتی ریاست راجستھان کے وزیر راجندر سنگھ گودھا نے بھی کہا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ ان کے حلقے کی سڑکیں کترینہ کیف کے ’گال‘ کی طرح بننی چاہئیں، راجندر سنگھ نے ان خیالات کا اظہار ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

راجندر سنگھ گودا سے قبل 2005 میں بھارتی سیاستدان لالو پرساد یادیو نے بھی لوگوں کے مطالبے کے بعد کہا تھا کہ ان کےعلاقے کی سڑکیں اداکارہ ہیما مالنی کے ’گال‘ کی طرح ہموار بنائی جائیں گی۔

اسی طرح 2019 میں بھی مدھیا پردیش کے وزیر پی سی شرما نے بھی اپنے حلقے کے لوگوں کے مطالبے پر انہیں بتایا تھا کہ جلد ہی ان کے علاقوں کی سڑکیں ہیما مالنی کے ’گالوں‘ کی طرح سُندر بنائی جائیں گی۔

Back to top button