ماہرہ خان نے سوشل میڈیا فین کو کھری کھری کیوں سنائیں؟

پاکستان اور بھارت میں اپنی اداکاری کے جلوے بکھیرنے والی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر رشتہ مانگنے والے صارف کو اتنی کھری کھری سنائیں کہ ان کا جواب ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ ماہرہ خان ان دنوں اپنی آنے والی ایکشن رومانٹک فلم ’قائد اعظم زندہ باد‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں،جس کا حال ہی میں ٹریلر جاری کرتے ہوئے اسے عید الاضحیٰ پر ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

حکومت نے مہنگائی بم پھینکا تو خود بھی اڑ جائے گی

اسی فلم کی تشہیر کے سلسلے میں ماہرہ خان نے حال ہی میں ایک فوٹو شوٹ بھی کروایا۔ جب انہوں نے اسکی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں تو ایک مداح نے ماہرہ کو شادی کی آف کر ڈالی۔ اس پر اداکارہ نے کرارا جواب دے ڈالا۔ ماہرہ کی تصویر پر مداح نے التجانہ کمنٹس کرتے ہوئے لکھا کہ وہ یا تو انہیں قبول کرلیں یا پھر مسترد کر دیں، لیکن جواب ضرور دیں تاکہ وہ اپنی زندگی ان کے آسرے پر نہ چھوڑیں اور آگے بڑھیں۔
مداح کے سوال پر ماہرہ خان نے اسے مشورہ دیا کہ وہ ان کے آسرے نہ رہیں اور زندگی کو آگے بڑھائیں، کیوں کہ میں نے اپنے لیے پہلے ہی کسی اور کو چن کر رکھا ہے۔ ماہرہ کا یہ جواب سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور دیکھتے ہی دیکھتے ماہرہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ میں آگئیں۔ خیال رہے کہ ماہرہ خان نے جون 2020 میں معروف فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین عرف ایچ ایس وائے کو انسٹاگرام پر انٹرویو دیتے ہوئے اعتراف کیا تھا کہ ان کے تعلقات سلیم کریم کے ساتھ ہیں، جن سے وہ جلد شادی کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
گزشتہ برس جولائی میں یہ خبریں پھیلی تھیں کہ ماہرہ نے سلیم کریم سے خاموشی سے شادی کرلی ہے، تاہم بعد ازاں اداکارہ نے ایسی خبروں کو جھوٹا قرار دیا تھا، یاد رہے کہ ماہرہ نے پہلی شادی سال 2007 میں علی عکسری سے کی تھی، جن سے انہیں بیٹا اذلان بھی ہے۔ ماہرہ خان کی پہلی شادی تقریبا 8 سال بعد 2015 میں طلاق پر ختم ہوئی تھی۔ پھر 2019 سے ان کی دوسری شادی اور تعلقات بارے افواہیں اڑتی رہیں، جس کے بعد جون 2020 میں انہوں نے اعتراف کیا تھا کہ ان کے سلیم کریم کے ساتھ تعلقات ہیں مگر ابھی انہوں نے دوسری شادی نہیں کی۔

Back to top button