منشیات کیسز میں پکڑے جانے والے معروف بالی ووڈ سٹارز

بھارتی فلم نگری کے معروف ستاروں کی منشیات کیسز میں گرفتاریاں کوئی نئی بات نہیں، حال ہی میں لیجنڈری اداکار شکتی کپور کے بیٹے اداکار سدھانت کپور کو منشیات کیس میں گرفتار کر لیا گیا ہے، اس سے قبل بالی کنگ شاہ رخ کے بیٹے سمیت کئی معروف فلمی شخصیات نارکوٹکس کیسز میں گرفتاری کا سامنا کر چکی ہیں۔ سدھانت کپور سے قبل کئی نامور بھارتی اداکاروں و اداکارائوں نے منشیات رکھنے، استعمال اور فروخت کرنے کے کیس میں گرفتاری جھیلی، بعد ازاں کسی کو سزا ہوئی تو کوئی بھاری جرمانہ ادا کر کے رہا ہوا جبکہ چند ایک شخصیات کو کلین چٹ بھی ملی، منشیات کیسز میں گرفتاری کا سامنا کرنے والوں میں سنجے دت، آریان خان اور بھارتی سنگھ سمیت کئی اداکار شامل ہیں۔ حال ہی میں شکتی کپور کے بیٹے سدھانت کپور منشیات کے ایک بڑے تنازع میں پھنس گئے، بھارتی شہر بنگلورو میں ایک پارٹی میں مبینہ طور پر منشیات کا استعمال کرتے ہوئے انہیں حراست میں لیا گیا۔

چاغی میں مظاہرین پرفائرنگ کا میڈیا بلیک آؤٹ کیوں؟

بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو بھی ایک بحری جہاز پر ہونے والی پارٹی میں منشیات استعمال کرنے پر بھارتی نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے گرفتار کیا گیا تھا۔ اداکار کے والد شاہ رخ خان نے کئی مہینے کیس لڑا اور اب کلین چٹ حاصل کر لی ہے۔ بھارتی اداکارہ ریا چکرورتی بے منشیات کیس میں گرفتار ہوئی تھیں۔ ان پر اپنے بوائے فرینڈ کے لیے منشیات فراہم کرنے کا الزام تھا۔ مشہور اداکار سنجے دت بھی 1982 میں منشیات استعمال کرنے کے جرم میں 5 ماہ کی جیل کاٹ چکے ہیں۔
معروف خاتون کامیڈین بھارتی سنگھ کے گھر اور دفتر سے منشیات کی ایک قسمنگانجا برآمد ہونے پر نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے انہیں اور ان کے شوہر ہریش کو گرفتار کیا تھا لیکن پھر انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ معروف اداکار فردین خان کو 2001 میں ممبئی پولیس نے منشیات کے ایک کیس میں حراست میں لیا تھا، لیکن عدالت نے قانونی کارروائی کے بعد انہیں بری کر دیا تھا۔

Back to top button