مخصوص نشستوں پراختلافی نوٹ ویب پرکیوں نہیں لگایا؟جسٹس عائشہ کا چیف جسٹس کوخط

 مخصوص نشستوں کے کیس میں اختلافی نوٹ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پراپ نہ ہونے پر جسٹس عائشہ اے ملک نے چیف جسٹس کو خط ارسال کردیا۔

جسٹس عائشہ ملک نےخط میں لکھا کہ مخصوص نشستوں کے کیس میں میں نے اور جسٹس عقیل عباسی نے اختلاف کیا۔

خط میں جسٹس عائشہ نے لکھا ہے کہ کل دوپہر 3:11 بجے آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کو فیصلہ اپ لوڈ کرنے کیلئے بھیجا گیا، آج صبح بھی فیصلہ اپ لوڈ کرکے کا کہا لیکن آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے ایسا نہیں کیا، آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کا احکامات پر عمل درآمد نہ کرنا ناقابل قبول ہے۔

جسٹس عائشہ ملک نے خط میں چیف جسٹس سے مطالبہ کیا ہے کہ فیصلے کی کاپی فوری اپ لوڈ کی جائے۔

خط کی کاپی سپریم کورٹ کے تمام ججز کو بھی بھجوا دی گئی۔

Back to top button