پی ٹی آئی کی 9 حلقوں‌ میں ضمنی الیکشن معطل کرنے کی استدعا مسترد

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 9 حلقوں میں ضمنی انتخابات کا شیڈول معطل کرنے کی استدعا مسترد کر دی گئی ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے تحریک انصاف کی 9حلقوں کے ضمنی الیکشن کا شیڈول معطل کرنے کی درخواست پر سماعت کے دوران سوال کیا کہ الیکشن شیڈول معطل کرنے کی قانونی وجہ کیا ہے؟
آپ ایک الیکشن روکنے کی استدعا کر رہے ہیں کوئی قانونی جواز بتائیں، قومی اسمبلی کی نشستیں خالی ہوئیں تو الیکشن کمیشن نے الیکشن کا اعلان کیا۔عدالت کے سوال پر پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کے خلاف درخواست زیرسماعت ہے۔

قربانی کے جانور معیشت کی بہتری میں کیسے حصہ ڈالتے ہیں؟

اس پر جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ 123 حلقوں میں بھی الیکشن ہوجائے گا پہلے یہ تو ہونے دیں، آپ الیکشن لڑیں۔
بعد ازاں عدالت نے پی ٹی آئی کی جانب سے ضمنی الیکشن کا شیڈول فوری معطل کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سماعت 16اگست تک ملتوی کردی اور فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے۔

Back to top button