31 مئی سے ملک کے مختلف شہروں میں آندھی اور بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شام سے 31 مئی کے دوران اسلام آباد، پنجاب ،خیبر پختونخوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور بارش کا امکان ہے۔
اس کےعلاوہ چند مقامات پر ژالہ باری یا موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہےجب کہ ژوب، زیارت، بارکھان میں بھی آندھی اور بارش کا امکان ہے۔
ادھربارش کےپیش نظر این ڈی ایم اے نے بھی ایمرجنسی آپریشن سینٹرز کو ایڈوائزری جاری کردی ہے۔
کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟
محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
پاکستان کا عالمی برادری سے مودی کے پرتشدد اور نفرت انگیز بیانات کا نوٹس لینے کا مطالبہ
محکمہ موسمیات کےمطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتاہے۔
محکمہ موسمیات نےبتایا کہ ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ہے اور شمال مغرب سے گرم ہوائیں 10کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔