دل کی صحت کیلئےدانتوں کوصاف رکھنےکامشورہ

ماہرین صحت نےدل کی صحت کو بہتررکھنےکیلئےدانوں کی صفائی رکھنےکامشورہ دیدیا۔

تحقیق کے مطابق دانت صاف نہ رکھے جائیں تو بیکٹیریا جمع ہو کر مسوڑھوں کی سوزش کا سبب بنتے ہیں۔ یہ بیکٹیریا اور سوزش خون میں شامل ہو کر شریانوں میں جم جاتے ہیں جو دل کی بیماریوں جیسے ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھاتے ہیں۔

گندے دانتوں سے پیدا ہونے والے بیکٹیریا خون کی باریک نالیوں تک پہنچ سکتے ہیں جہاں یہ شریانوں کی تنگی کا باعث بنتے ہیں۔ مسلسل منہ کی ناقص صفائی جسم میں دائمی سوزش بڑھا دیتی ہے اور یہی عمل دل کی بیماریوں کے بڑے اسباب میں سے ہے۔

Back to top button