اداکارہ جھانوی کپور کو والدہ کی یاد کیوں ستانے لگی؟

بھارتی فلم انڈسٹری کی پہچان اداکارہ سری دیوی کی پانچویں برسی پر ان کی بیٹی جھانوی سمیت دیگر مداح بھی ان کو یاد کرتے رہے، اور شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر اداکارہ جھانوی کپور نے کہا کہ وہ آج بھی اپنی والدہ سری دیوی کو ڈھونڈتی رہتی ہیں، جھانوی کپور نے انسٹاگرام پر اپنی اور ان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ساتھ لکھا کہ آپ کو ہر جگہ ڈھونڈتی ہوں مما، اُمید ہے جو میں کر رہی ہوں اس پر آپ کو فخر ہوگا۔

جھانوی نے مزید لکھا کہ میں جہاں بھی جاتی ہوں اور جو کچھ بھی کرتی ہوں وہ آپ سے شروع ہوتا ہے اور آپ پر ہی ختم ہوتا ہے، اس کے جواب میں ڈیزائنر مینش ملہوترا نے گلابی دلوں والے ایموجیز لگائے جبکہ بھومی کپور، راکُل پریت سنگھ اور ورون شرما نے بھی پوسٹ کو پسند کیا۔

اداکارہ کے چچا سنجے کپور اور ان کی اہلیہ ماہیپ کپور نے بھی دل کے ایموجیز بھیجے، جھانوی کپور کے والد بونی کپور نے بھی پوسٹ کے نیچے اپنی آنجہانی بیوی کو یاد کرتے ہوئے نوٹ لکھا اور تصویر بھی ڈالی۔

انہوں نے لکھا کہ آپ ہم کو پانچ سال قبل چھوڑ گئی تھیں، ہم آپ کی یادوں کے سہارے چل رہے ہیں اور انہی کے ساتھ ہمیشہ چلتے رہیں گے، انہوں نے جو نہ مل سکا‘ غزل کے چند اشعار بھی لکھے

جو چلا گیا مجھے چھوڑ کر

وہ آج تک میرے ساتھ ہے

چند روز قبل بونی کپور نے کہا تھا کہ سری دیوی کی سوانح عمری ’سری دیوی: دی لائف آف اے لیجنڈ‘ اسی سال شائع کی جائے گی، اس کے حقوق ویسٹ لینڈ بُکس نے حاصل کیے ہیں۔

انہوں نے سری دیوی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ فطرت کی طاقت تھیں۔ وہ سکرین پر اس وقت بہت پرجوش دکھائی دیتی ہیں جب وہ اپنا کام مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی تھیں تاہم حقیقی زندگی میں وہ انتہائی ریزرو شخصیت تھیں۔

انہوں نے کالم نگار، محقق اور مصنف دھیرج کمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’سری دیوی انہیں اپنے فیملی ممبر کی طرح سمجھتی تھیں اور ہمیں خوشی ہے کہ وہ ان کی زندگی کے بارے میں کتاب لکھ رہے ہیں جو ان کی پوری زندگی کا بخوبی احاطہ کرے گی۔

سری دیوی نے اپنے فلمی کیریئر میں بے شمار سپرہٹ فلموں میں کام کیا جن میں چاندنی، مسٹر انڈیا، جدائی، خدا گواہ، نگینہ، صدمہ اور دوسری فلمیں شامل ہیں۔ انہوں نے طویل عرصہ تک فلموں سے کنارہ کشی کے بعد ’انگلش ونگلش‘ اور ’موم‘ کے ذریعے انڈسٹری میں انٹری دی تھی جو کہ ان کی 300 ویں فلم تھی۔اس فلم کے لیے انہیں بعد از مرگ بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا، سری دیوی فروری 2018 میں 54 سال کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں۔

ن لیگ کو بچانے کیلئے نواز شریف کی وطن واپسی ناگزیر کیوں ہے؟

Related Articles

Back to top button