ویمنز ایشیا کپ:دونوں سیمی فائنلز کل کھیلیں جائیں گے

ویمنز ایشیا کپ کے دونوں سیمی فائنلزکل ھیلے جائیں گے، پاکستان ویمنز کا مقابلہ سری لنکا جبکہ بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیموں آمنے سامنے ہونگی۔
سری لنکا کے شہر دمبولا میں جاری ویمنز ایشیا کپ کے دونوں سیمی فائنلز کل جمعہ کو کھیلے جائیں گے، پہلے سیمی فائنل میں بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان ویمنز ٹیم کا مقابلہ میزبان سری لنکا سے ہوگا، سیمی فائنلز کی فاتح ٹیموں کے درمیان ٹائٹل میچ اتوار کو کھیلا جائیگا
