ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں میڈل،ارشد ندیم کے گھر جشن کا سماں

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں سلور میڈل جیتنے کے بعد میاں چنوں میں قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم کے گھر جشن شروع ہوگیا۔جیولن تھروور اولمپئن ارشد ندیم نے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپین شپ میں پاکستان کے لیے تاریخ رقم کرتے ہوئےسلور میڈل جیت لیا۔
ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپین شپ میں پاکستان کے لیے پہلا میڈل جیتنے والے ایتھلیٹ بھی بن گئے ۔
ہنگری کے شہر بڈاپسٹ میں ہونے والی چیمپئن شپ کے جیولن تھرو کے مقابلے میں ارشد ندیم دوسرے نمبر پر رہے جبکہ بھارت کے نیرج چوپڑا آدھے میٹر سے بھی کم فرق کی وجہ سے گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب ہوئے۔
ارشد ندیم نے پہلی تھرو میں 74.80، دوسری تھرو میں 82.81، تیسری تھرو میں 87.82 ، چوتھی میں 87.15 جبکہ چھٹی تھرو میں 81.86 میٹر تک جیولن پھینکا ۔ پانچویں باری میں ان کی تھرو
بجلی مہنگی ہونے کے باوجود پاور سیکٹر کو 520ارب 30کروڑ خسارہ
کو فاؤل قرار دیا گیا تھا۔
