وزیراعظم کی ورلڈ بینک صدر سے ملاقات، اصلاحات پر عالمی بینک کا اعتماد

نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور ورلڈ بینک کے صدر اجے بنگا کے درمیان ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم نے پاکستان کے جامع اصلاحاتی پروگرام پر روشنی ڈالی اور عالمی بینک کی جانب سے کورونا وبا اور 2022 کے شدید سیلاب کے دوران فراہم کی گئی مسلسل معاونت کو سراہا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ورلڈ بینک کے آپریشنز میں بہتری، نجی شعبے میں سرمایہ کاری کو متحرک کرنے اور ادارے کو ایک مؤثر ترقیاتی شراکت دار بنانے میں اجے بنگا کی قیادت کو سراہا۔
وزیراعظم نے عالمی بینک کے نئے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک (2026-2035) کی تعریف بھی کی، جبکہ صدر اجے بنگا نے پاکستان کی جانب سے کیے گئے اصلاحاتی اقدامات کو مثبت انداز میں سراہا۔
