عالمی چیمپئن بھارت کو ٹی20میچ میں آئرلینڈنےشکست دیدی

عالمی چیمپئن بھارت کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آئیرلینڈ نے34 رنز سے شکست دے کر اپ سیٹ کر دیا۔
یہ آئرش ٹیم کی انٹرنیشنل میچ میں بھارت کے خلاف پہلی فتح ہے۔
بیلفاسٹ میں 2 ٹی 20میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں آئرش ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 182 رنز بنائے۔
کپتان لورکن ٹکر نے 50 جبکہ گیرتھ ڈیلنی نے 49 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ٹیم کو مضبوط ٹوٹل فراہم کیا۔
183رنز کے ہدف کے تعاقب میں عالمی چیمپئن بھارت کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور پوری ٹیم 19 ویں اوور میں 148 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
ابھیشیک شرما نے 20 گیندوں پر 49 رنز بنائے مگر ان کے علاوہ کوئی بیٹر نمایاں پرفارمنس نہ دے سکا۔

Back to top button