آسٹریلیا کی ورلڈ کپ میں پہلی کامیاب،سری لنکا کو مسلسل تیسری شکست

سری لنکا کو 5وکٹوں سے شکست کے بعد آسٹریلیا کوورلڈ کپ میں پہلی کامیابی مل گئی۔لکھنئو اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ورلڈ کپ 2023 کے 14 ویں میچ میں سری لنکا کا 210 رنز کا ہدف آسٹریلیا نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 35.2 اوورز میں پورا کرلیا۔ شاندار بولنگ پر آسٹریلیا کے ایڈم زمپا مین آف دی میچ قرار پائے۔ انہوں نے آٹھ اوورز میں 45 رنز دیکر 4 وکٹیں لیں۔سری لنکا سے میچ میں کامیابی کے بعد آسٹریلیا پوائنٹس ٹیبل پر دس سے 8 ویں پوزیشن پر آگیا جبکہ سری لنکا آٹھ سے نویں نمبر پر چلا گیا۔ نیدرلینڈز دسویں نمبر پر ہے۔

پوائنٹس ٹیبل میں انڈیا پہلے، نیوزی لینڈ دوسرے، جنوبی افریقا تیسرے اور پاکستان چوتھے نمبر پر ہے۔ انگلینڈ، افغانستان اور بنگلہ دیش بالترتیب پانچویں، چھٹے اور ساتویں نمبر پر ہیں۔

ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کا آغاز مایوس کن رہا اور چوتھے اوور میں ہی 24 رنز کے مجموعی اسکور پر دو وکٹیں گر گئیں۔چوتھے اوور میں 24 رنز کے مجموعی اسکور پر دلشان مدوشناکا نے آسٹریلیا کے دو بلے بازوں کو ایل بی ڈبلیو کرکے پویلین کی راہ دکھا دی۔ ڈیوڈ وارنر 11 اور اسٹیون اسمتھ صفر پر آؤٹ ہوئے۔پندرہویں اوور میں 81 کے مجموعی اسکور پر مچل مارش 52 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔ 29 ویں اوور میں 158 کے مجموعی اسکور پر مارنوس لبوشین 40 رنز بناکر مادھو شناکا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ 34 ویں اوور میں جوش انگلس 58 رنز بناکر دونیتھ ویلالگے کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

سری لنکن اوپنرز کی جانب سے 125 رنز کا شاندار آغاز فراہم کرنے کے باوجود سری لنکا کی پوری ٹیم 43.3 اوورز میں 209 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ سری لنکا کے 8 بلے باز ڈبل فگرز میں بھی داخل نہیں ہوسکے۔سری لنکن اوپنرز نے ٹیم کو 125 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ پاتھم نسانکا 61 رنز، کسال پریرا 78 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ کپتان اور فاسٹ بولر پیٹ کمنز کی گیند پر ڈیوڈ وارنر نے پتھم نسانکا کا کیچ پکڑا جبکہ کسال پریرا کو بولڈ کیا۔ایڈم زمپا کی گیند پر کپتان کسال مینڈس کیچ تھما بیٹھے جبکہ لیگ اسپنر نے ہی سدیرا سمارا وکراما کی وکٹ

ارجنٹائن کی آبشاریں

حاصل کی۔ مچل اسٹارک نے دھننجایا ڈی سلوا کو پویلین کی راہ دکھائی۔

Back to top button