آسٹریلیا نے بھی پاکستان کو ورلڈکپ وارم اپ میچ میں شکست دیدی

ورلڈکپ کے دوسرے وارم اپ میچ میں پاکستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں 14 رنز سے شکست ہوگئی۔352رنز کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 337رنز بنا سکی۔بابراعظم نے 90اور افتخار احمد نے 83رنز بنائے۔

محمد نواز نے 50،فخر زمان نے 22،حسن علی اورامام الحق نے 16،16رنز بنائے۔حیدرآباد کے وارم اپ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹ پر 351 رنز بنائے۔

کینگروز کی جانب سے گلین میکسویل 77 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ کیمرون گرین نے ناقابل شکست 50 رنز بنائے۔اس کے علاوہ  ڈیوڈ وارنر اور جوش انگلس نے 48 ، 48 رنزکی اننگز کھیلی،جبکہ  مارنس لبوشین نے 40 ، مچل مارش نے 31 اور اسٹیو اسمتھ نے 27 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے اسامہ میر نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد وسیم،حارث رؤف،شاداب خان اور محمد نواز نے 1،1وکٹ حاصل کی۔فاسٹ بولر حارث رؤف سب سے مہنگے بولر ثابت ہوئے انہوں نے 9اوورز میں 97رنز دیئے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کو اپنے پہلے وارم اپ میچ میں بھی

غیرقانونی تارکین وطن کو پاکستان سے نکالنے کا فیصلہ،ڈیڈ لائن مقرر

نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 5 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Back to top button