آج دنیا بھر میں ماحولیات کا دن منایا جا رہا ہے

آلودگی کے خطرات اجاگر کرنے کے لیے آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ماحولیات کا دن منایا جا رہاہے ۔ اس سال کا بنیادی موضوع ‘پلاسٹک کی آلودگی کا حل’ ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف  نے عالمی یوم ماحولیات پر وزیراعظم ہاؤس کوپلاسٹک کا استعمال بند کرنےکی ہدایت  دے دی۔عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر  پر جاری اعلامیے میں وزیراعظم شہباز شریف  نے پلاسٹک سے  پھیلنے والی آلودگی سےنمٹنے کیلئے غیرمتزلزل عزم کا اظہار  کیا اور ساتھ ہی  آلودگی پر قابو  پانےکیلئے عالمی اقدام پر زور دیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ 70 فیصد پلاسٹک کےفضلےکوغلط طریقے سے ٹھکانے لگایاجاتا ہے، وفاقی حکومت ملک میں پلاسٹک کےفضلےکوکم کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔

Back to top button