مدینہ پاور سٹیشن پر حملے کے بعد یمنی فوج کی حوثیوں کے خلاف کارروائی

سعودی عرب کے شہر مدینہ میں مسجد نبوی کو بجلی فراہم کرنے والی تنصیبات پر حوثیوں کے ڈرون حملے کےبعد یمن میں جوابی کارروائی کی گئی ہے۔ یمنی فوج نے دارالحکومت صنعا سمیت مختلف علاقوں میں حوثی ملیشیا کے متعدد اہم ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

یمن کے حوثی باغیوں نے 29 ستمبر کی صبح مدینہ میں طیبہ پاور سٹیشن کو ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا، جو مسجد نبوی کو بجلی فراہم کرنے والی تنصیبات میں شامل ہے۔سعودی عرب پر اس حملے کی متعدد عرب اور اسلامی ممالک نے مذمت کی ہے۔

یمنی فوج کے مطابق اس نے صنعا، صعدہ اور تعز میں حوثیوں کے متعدد مقامات کو نشانہ بنایا،صنعا میں اہم اہداف کےخلاف کارروائی کی گئی جب کہ صعدہ میں 11 اہداف کو نشانہ بنایاگیا۔تعز میں حوثیوں کے ایک مربوط فوجی نظام پر 27 فضائی حملے کیےگئے۔

Back to top button