زرداری نے بلاول کے ہاتھ کھول دیئےتو80کی دہائی میں چلے جائیں گے

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے زرداری صاحب نے بلاول کے ہاتھ کھول دیے تو ہم 80 کی دہائی میں چلے جائیں گے، ن لیگ اس سے خود بھی بچے اور ہمیں بھی بچائے۔
رہنما پیپلزپارٹی کا نجی ٹی وی پر انٹرویو میں کہنا تھاکہ زرداری صاحب ن لیگ اور نوازشریف کے ساتھ لڑنا نہیں چاہتے اور چاہتے ہیں کہ مزید 5 سال ایک دوسرے کو برداشت کرنا چاہیے۔ پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کیا جائے، وفاق میں نگران حکومت دراصل ن لیگ کی ہے، وفاقی کابینہ میں ن لیگ کے کچھ لوگ بیٹھے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں ہماری مرضی سے حکومت نہیں بنی ملک میں ن لیگ کی حکومت ہے تو شکوہ بھی ان ہی سے ہے، ن لیگ والے اپنے ہیں، شکایت اپنوں سے ہی کی جاتی ہے۔
انہوں نے شکوہ کیا کہ سندھ میں ترقیاتی اسکیمیں رُکی ہوئی ہیں، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں دھڑا دھڑ کام چل رہا ہے، سندھ کے افسروں کو کہیں پوسٹنگ نہیں دی جا رہی ہے، سندھ میں بیوروکریسی میں تبادلےہوئے،پنجاب میں نہیں ہوئے۔
