سوشل میڈیا پر ’’مولانا فضل الرحمان‘‘ کی دھوم

معروف کامیڈین، سٹیج اداکار و میزبان سہیل احمد نے معروف سیاستدان مولانا فضل الرحمن کا حلیہ اپناتے ہوئے سوشل میڈیا پر جیسے آگ ہی لگا دی، ہر کوئی ان کی پرفارمنس سے اتنا متاثر ہوا کہ دیگر سیاستدانوں کے گیٹ اپ اپنانے کی بھی فرمائشوں کے ڈھیر لگ گئے۔کامیڈین سہیل احمد نے مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک تصویر جاری کی ہے جس میں انہوں نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا
فضل الرحمان کا روپ دھارا ہوا ہے مگر سوشل میڈیا صارفین یہ پہچاننے سے قاصر ہیں کہ کیا واقعی یہ مولانا فضل الرحمان ہیں یا کوئی اور؟تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سہیل احمد نے مولانا کی طرح ہی پیلی پگڑی، واسکٹ کے ساتھ سفید رنگ کا رُمال بھی اپنے کندھے پر ڈالا ہوا ہے، واضح کیا یہ پورا حلیہ عمران نواب نے بنایا ہے، میک اپ اتنا جاندار تھا کہ تصویر پر صارفین کے تبصروں کی قطاریں لگ گئیں۔کنزہ زیشان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ارے واہ یہ 19-20 کا فرق لگ رہا ہے۔قیصر محمود نے تصویر پر اپنا تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ تو پھر جے یو آئی(ف) کی قیادت کب سنبھال رہے ہیں؟ حفیظ طلحہ نامی ایکس صارف نے لکھا کہ ٹھیک تو ہے پر مولانا جیسی شگفتہ مسکراہٹ کہاں سے لائیں گے، چوہدری اقبال گجر نے تصویر پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ کمال ہے جناب سہیل صاحب۔ بہت عمدہ کاپی کی اصل اور نقل میں کوئی فرق نہیں ہے، چوہدری اقبال گجر نے تصویر پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ کمال ہے جناب سہیل صاحب۔ بہت عمدہ کاپی کی اصل اور نقل میں کوئی فرق نہیں ہے۔سہیل احمد نے کئی مشہور شخصیات کا روپ دھار چکے ہیں۔ گزشتہ دنوں سہیل احمد نے ملکہ الزبتھ دوم کا روپ بھی دھارا تھا جس کافی وائرل ہوا تھا۔

Back to top button