شہباز شریف اور نواز شریف اڑھائی گھنٹہ ملاقات کی اندرونی کہانی

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اورسا بق وزیراعظم شہبازشریف کی لندن میں ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔باخبر ذرائع کے مطابق دونوں رہنمائوں کی ملاقات میں نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے قانونی معاملات کیلئے کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق ہوا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ مشاورت کے لیے پارٹی کا اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کرلیا گیاہے، جس میں پاکستان سے پارٹی رہنما آن لائن شریک ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ ملاقات کے دوران عام انتخابات میں تاخیر کے حوالے سے دیگر جماعتوں سے رابطوں کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق لندن میں واقع ایون فیلڈ میں نواز شریف اور شہباز شریف کی ملاقات ڈھائی گھنٹے تک جاری رہی۔
اس سے قبل لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےسابق وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ صدر پاکستان نے جو بیان دیا ہے اس کی انکوائری ہونی چاہیے۔شہباز شریف نے کہا کہ شفاف انکوائری کے ذریعے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہونا چاہیے، صدر جس بل کو چیک کرتے ہیں اس پر دستخط بھی کرتے ہیں، صدر والے معاملے میں زبانی کلامی والی کوئی بات نہیں ہوتی
