جوڈیشل کمیشن میں آئین و قانون کے مطابق فیصلے ہوئے: وزیر مملکت برائے قانون

وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن میں کوئی فیصلہ آئین و قانون کے خلاف نہیں ہوا ہے، جج کے تبادلے کا حق انتظامیہ کے پاس نہیں جوڈیشل کمیشن کے پاس ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے قانون نے کہا کہ ہائی کورٹ میں ایک جج آجاتا ہےتو اس کی روٹیشن نہیں ہوتی،بار کونسلز کا مطالبہ تھاکہ ججز کی روٹیشن کی جائے۔
وزیر مملکت نے کہا کہ جسٹس بابر ستار کا تحریری موقف جوڈیشل کمیشن کے سامنے آگیاتھا۔
جسٹس کیانی کالاہور، بابر ستار پشاور اور جسٹس ثمن رفعت کا سندھ ہائیکورٹ تبادلہ
بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ جج کے تبادلے کا حق انتظامیہ کے پاس نہیں جوڈیشل کمیشن کے پاس ہے۔ جوڈیشل کمیشن میں کوئی کسی کے تابع نہیں ہے۔
