چیف الیکشن کمشنر واہلخانہ کو دھمکیاں دینے والاPTIکارکن گرفتار

چیف الیکشن کمشنر اور ان کے اہلخانہ کو دھمکیاں دینے والے شخص کوگرفتار کر لیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے نے ملزم کو اسلام آباد ائیرپورٹ سے گرفتار کیا۔

باخبر ذرائع کے مطابق ملزم سعودی عرب سے پاکستان پہنچا تھا جسے ائیرپورٹ پر ہی گرفتار کیا گیا،ملزم کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پی ٹی آئی کارکن خرم نے دھمکی آمیز ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر بھی کی تھی۔

Back to top button