گلگت بلتستان نیٹ بال ٹیم کے چنائو کے سلسلہ میں دو روزہ ٹرائلز آئندہ ماہ ہونگے

گلگت بلتستان نیٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام گلگت بلتستان مرد اور خواتین نیٹ بال ٹیموں کے چنائوکے سلسلہ میں دو روزہ ٹرائلز آئندہ ماہ جون کے پہلے ہفتے منعقد ہونگے۔
گلگت بلتستان ایسوسی ایشن کے صدر نثار احمد کے مطابق دو روزہ ٹرائلز کی تاریخ کا اعلان ملک میں کرونا وائرس کی صورت حال کو مد نظر رکھ کر کیا جائے گا، پہلے روز مردوں کی ٹیم کے جبکہ دوسرے روزخواتین کی ٹیم کے لئے ٹرائلز ہونگے، پاکستان نیٹ بال فیڈریشن نے قومی نیٹ بال چمپئن شپ27جون سے اسلام آباد میں منعقد کروانے کا اعلان کیا ہے، جس میں پاکستان واپڈ مرد اور خواتین کے دونوں ایونٹس میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کریں گی، چمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد وں اور خواتین کی سولہ ، سولہ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، پاکستان ایئرفورس، پاکستان نیوی، پاکستان ریلوے، پاک بورڈز، ہائرایجوکیشن کمیشن، پنجاب، بلوچستان، سندھ، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، فاٹا، آزادجموں و کشمیر اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button