آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی حمایت، پارٹی کا مشترکہ فیصلہ تھا

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمد شہبازشریف کا کہنا ہے کہ باہمی مشاورت سے پارٹی قیادت نے آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی حمایت کا فیصلہ مشترکہ طور پر کیا اس فیصلے میں کوئی قباحت نہیں ہے.
برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے قرضوں کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں، پچاس لاکھ گھر، ایک کروڑ نوکریاں کہاں ہیں؟، اس سے بڑا جھوٹا وزیراعظم تاریخ میں نہیں آیا۔انھوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے معیشت کو تباہ کر دیا ہے اورقرضوں کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ کروڑوں لوگ بیروز گار ہو چکے ہیں، آرمی چیف کی مدت میں توسیع بارے نوٹیفکیشن میں بدنیتی کی وجہ سے غلطیاں کی گئیں۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عوام کے اصل ایشوزسے توجہ ہٹائی جارہی ہے،زراعت،صعنت تباہ ہوچکی ہے،جھوٹے وزیراعظم نے معیشت کوتباہ کر دیا ہے،ڈیڑھ سالوں میں تاریخی قرضے لیے گئے۔
