آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی سفیر کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور سعودی سفیرکی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت خطے کی صورتحال، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر سعودی سفیر نواف سعید المالکی کی جانب سے علاقائی امور سمیت دیگر معاملات پر پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا گیا۔اس کےعلاوہ آرمی چیف سے پاکستان میں تعینات سری لنکا کے ہائی کمشنر نے بھی ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button