آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر کا دورہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر دورے کے موقع پر ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ان کا استقبال کیا۔

آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کے دورے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ملک کی داخلی سکیورٹی اور افغانستان کی موجودہ صورتحال پر مکمل بریفنگ دی گئی ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ادارے کی کارکردگی اور تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

Back to top button