آرمی چیف سے بحرین کے کمانڈر کی ملاقات،باہمی تعاون پرتبادلہ خیال

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے بحرین کی نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ کی ملاقات،باہمی تعاون پرتبادلہ خیال کیاگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے بحرین کے نیشنل گارڈ کے کمانڈر کی ملاقات جی ایچ کیو میں ہوئی،ملاقات میں وطرفہ فوجی تعاون کو مضبوط بنانے،علاقائی سلامتی،انسداد دہشتگردی کی کوششوں اور تربیتی تبادلوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بحرینی کمانڈر سے ملاقات میں بحرین کیساتھ فوجی تعلقات کو بڑھانے کے لئے پاکستان کے عزم کو دہراتے ہوئے مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے اور امن و استحکام کو فروغ دینے میں تعاون کی اہمیت پر زوردیا۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان بحرین کیساتھ مضبوط دفاعی، سفارتی اور اقتصادی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
بحرینی کمانڈر نے دہشتگردی اور انتہا پسندی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت اور لگن کا اعتراف کیا۔
