لیگی رہنما طلال چودھری کو سینیٹ کا ٹکٹ جاری

طلال چودھری کو پنجاب کی جنرل نشست پر صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے ٹکٹ جاری کردیا۔

رہنما ن لیگ طلال چودھری کاکہنا تھا کہ  سینیٹ کا ٹکٹ دینے پر قائد نوازشریف،شہبازشریف،مریم نواز کاشکرگزار ہوں ۔اپنی جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کا بھی انتہائی مشکور ہوں۔مجھے سینٹ کا ٹکٹ جاری کر کے اعتماد کا اظہار کیا۔میں اپنی وفاداری و کارکردگی سے اس اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔یہ ٹکٹ ان سیاسی کارکنوں اور ساتھیوں کے نام جنہوں نے مشکل ترین حالات میں پارٹی اور قیادت کا ساتھ نبھایا۔

 طلال چودھری کاکہنا تھاکہ یہ ٹکٹ خصوصاً سوشل میڈیا اور میڈیا کے دوستوں و ساتھیوں کے نام جنہوں نے میرا ہمیشہ بھرپور ساتھ دیا۔یہ ٹکٹ جڑانوالہ کے نام، یہ ٹکٹ نوازشریف سےمحبت کے نام کاہے۔

Back to top button