شہبازشریف سے سعودی ولی عہد کا رابطہ،نیک تمناؤں کااظہار

وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ،وزیراعظم منتخب ہونے پرمبارکباد دی۔
وزیر اعظم نے مبارکباد کے پرجوش پیغام پر شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا۔ حرمین شریفین کے متولی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صحت و تندرستی کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا بھی اظہار کیا۔
وزیراعظم شہبازشریف کاکہنا تھاکہ پاکستان کے عوام ولی عہد اور ولی عہد کے لیے بے پناہ محبت اور احترام رکھتے ہیں۔سعودی قیادت
اور عوام کو رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کی مبارکباد دی۔دعا ہے یہ مقدس مہینہ پوری دنیا کے مسلمانوں کے لیے امن اور خوشحالی لائے۔پاکستان کو سعودی عرب کے ساتھ اپنے تاریخی، گہرے اور برادرانہ تعلقات پر فخر ہے۔دونوں ممالک ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔
وزیراعظم نے پاکستان کے ساتھ غیر متزلزل عزم اور حمایت پر سعودی عرب کی تعریف کی اور ولی عہد کو جلد از جلد پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت دی۔
وزیراعظم شہبازشریف کاکہنا تھاکہ پاکستانی عوام شاہی عظمت کے پرتپاک استقبال کے منتظر ہیں۔
محمد بن سلمان نے وزیر اعظم کے مہربان جذبات کا شکریہ ادا کیا اورکہاکہ دونوں ممالک میں قریبی برادرانہ تعلقات ہیں۔پاکستان کے لیے سعودی عرب۔ کی حمایت کا اعادہ کیا۔
