آصف زرداری کا بھی اے پی سی میں شرکت کا اعلان

سابق صدر آصف علی زرداری بھی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کریں گے، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے تصدیق کردی۔
تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری 20 ستمبر کو اے پی سی میں وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کریں گے، جہاں پیپلز پارٹی کی طرف سے حکومت کے خلاف مشترکہ جدوجہد کےلیے اپوزیشن کے اتحاد کی پیش کی جائے گی، اس کے ساتھ ساتھ اپوزیشن کے مشترکہ جلسوں اور ریلیوں کی تجویز بھی دی جائے گی۔ قبل ازیں لندن میں علاج کی غرض سے موجود سابق وزیراعظم نواز شریف نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں ورچوئل شرکت کی دعوت قبول کرلی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے رابطہ ہوا۔ بلاول بھٹو زرداری نے بتایا کہ نوازشریف سے کچھ دیر پہلے بات کی ہے اور ان سے خیریت دریافت کی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ نوازشریف کو آل پارٹیز کانفرنس میں ورچوئل شرکت کی دعوت دی ہے۔ پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق نوازشریف نے اے پی سی میں ورچوئل شرکت پر رضا مندی ظاہر کردی ہے۔ جب کہ مسلم لیگ ن نے اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کےلیے اپنے 11 رکنی وفد کا اعلان کردیا، جس میں مریم نواز بھی شامل ہیں۔ دوسری طرف مسلم لیگ ن نے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کےلیے اپنے 11رکنی وفد کا اعلان کردیا، مریم نواز بھی وفد میں شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اے پی سی میں شریک ہونے کےلیے مسلم لیگ ن کے 11 رکنی وفد کی قیادت قائد حزب اختلاف شہباز شریف کریں گے، ان کے ساتھ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازشریف بھی وفد کا حصہ ہوں گی۔ مسلم لیگ نواز کی طرف سے اعلان کردہ دیگر ممبران مین سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سابق وزیر داخلہ خواجہ آصف، سابق وفاقی وزیر احسن اقبال ، قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر ایاز صادق بھی وفد میں شامل ہیں، جب کہ سینیٹر پرویز رشید، سابق وزیر ریلوے سعد رفیق، مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ، امیر مقام اور سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب بھی اے پی سی میں شرکت کرنے والے وفد کا حصلہ ہوں گی۔
