آمدن سے زائد اثاثہ جات، PTI اراکین اسمبلی کی نیب طلبی

قومی احتساب بیورو نے آمدن سے زائد اثاثہ جات اوراختیارات سے تجاوز کے الزام میں تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی غضنفر عباس چھینہ، ملک کرامت اور انصر مجید نیازی کو پیش ہونے کی ہدایت کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی غضنفر عباس چھینہ اور ملک کرامت کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے کیس میں ملک کرامت کو 13 اگست کو طلب کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ نیب لاہور نے تحریک انصاف کے وزیر انصر مجید نیازی کو بھی طلب کر لیا ہے۔ وزیر لیبر کو 19 اگست کو نیب میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ انصر مجید نیازی کے خلاف غیر قانونی ٹرانسفر پوسٹنگ اور تقرریو‍ں کا الزام ہے۔
دوسری طرف چیئرمین نیب جاوید اقبال کی ہدایت پر وائٹ کالر کرائم کی تفتیش کے لئے قومی احتساب بیورو کے اسپیشل سیل کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اسپیشل سیل تجربہ کار تفتیشی افسران، بینکرز، چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس ، انکم ٹیکس افسران پر مشتمل ہوگا۔ یہ سیل وائٹ کالر کرائم کی تفتیش میں نیب افسران کی معاونت کریگا۔نیب اسپیشل سیل تحقیقات میں معاونت کے لئے سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)، اسٹیٹ بینک اور متعلقہ اداروں سے قانون کے مطابق رہنمائی لینے کا مجاز ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button