آندھرا پردیش:مسلسل بارشوں سے سیلاب ، 17 ہلاک ، 100 لاپتہ

بھارت میں بارشوں نے تباہی مچا دی ، ریاست اندھرا پردیش میں 17 افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے ، 100 سے زائد لاپتہ ہوگئے ہیں ۔

مسلسل تین دن سے بارشوں سے سیلابی ریلے نے اپنے راستے میں آنے والی ہر چیز کو تہس نہس کر دیا۔ تروپتی کے معروف مندر میں سالانہ پوجا پاٹ کے لیے آنے والے یاتری سیلاب میں پھنس گئے۔امدادی کاموں کے دوران 17 لاشیں برآمد ہوئی ہیں تاہم تین مسافر بسوں میں موجود 35 سے زائد افراد کو ڈرامائی انداز میں بچالیا گیا ہے

طوفان بارشوں اور سیلاب سے مجموعی طور پر 100 سے زائد افراد لاپتہ ہیں اور 20 ہزار سے زائد کو اب تک بچا لیا گیا ہے۔ چتور اور نیلور اضلاع میں کئی ندیوں، نہروں اور آبی ذخائر میں طغیانی آگئی جس سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں ۔

Back to top button